وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے پی او ایف سنجوال میں سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

سنجوال میں سولر پاور پلانٹ کا قیام پی او ایف کی بڑی کامیابی ہے ،رانا تنویر حسین ملک کے دوسرے دفاعی پیداوار کے اداروں کو پی او ایف کی تقلید کرنی چاہئے ،سولر سستی توانائی ہے ،دفاعی پیداوار کے اداروں میں اس توانائی سے پیداواری عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہیگا، مصنوعات کی لاگت میں بھی خاطر خواہ کمی آئیگی،وفاقی وزیر کی گفتگو

منگل 28 مارچ 2017 17:56

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے پی او ایف سنجوال میں سولر پاور پلانٹ کا ..
واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی او ایف سنجوال میں سولر پاور پلانٹ کا قیام پی او ایف کی بڑی کامیابی ہے ،ملک کے دوسرے دفاعی پیداوار کے اداروں کو پی او ایف کی تقلید کرنی چاہئے ،سولر سستی توانائی ہے ،دفاعی پیداوار کے اداروں میں اس توانائی سے پیداواری عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہیگا اور مصنوعات کی لاگت میں بھی خاطر خواہ کمی آئیگی۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے یہ بات پی او ایف سنجوال میں سولر پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔سولر پاور پلانٹ کی جنریشن کی صلاحیت 5.04میگا واٹ ہے اور یہ پاکستان کے کسی صنعتی یونٹ میں استعمال ہونیوالا سب سے بڑا کیپٹیو سولر پلانٹ ہے۔

(جاری ہے)

پلانٹ کی پیدا کردہ توانائی پی او ایف سنجوال فیکٹری میں استعمال کی جائیگی اور یہ پی او ایف سنجوال کی 50فیصد سے زیادہ توانائی کی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔

پی او ایف سنجوال کے اوقات کار کے بعد اور چھٹی کے دنوں میں اس کی فاضل توانائی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائیگی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے توانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے پی او ایف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی او ایف سنجوال میں سولر پاور پلانٹ کا قیام پی او ایف کی بہت بڑی کامیابی ہے اور ملک کے دوسرے دفاعی پیداوار کے اداروں کو پی او ایف کی تقلید کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سولر ایک سستی توانائی ہے اور دفاعی پیداوار کے اداروں میں اس توانائی سے نہ صرف پیداواری عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا بلکہ مصنوعات کی لاگت میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سولر توانائی سے نیشنل گرڈ پر لوڈ میں کمی آئے گی یہ ماحول کے لیے بھی دوستانہ ہے۔میسرز HBKCSہانگ کانگ نے اس سولر پاور پلانٹ کو ڈیزائن کیااور اسی فرم نے اس کی انسٹالیشن اور کمیشننگ مقررہ وقت سے دو مہینے پہلے مکمل کر لی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید محمد اویس سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار اور پی او ایف کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔