مسلم لیگ(ن)آئندہ الیکشن میں مخالف جماعتوں کاصفایاکردے گی،شہبازشریف

وزیراعلیٰ کالودھراں کیلئے25ارب کاترقیاتی پیکیج اور20ائیرکنڈیشنڈ بسیں فراہم کرنےکااعلان،پیپلزپارٹی پہلے کراچی کاکچراصاف کرے پھرپنجاب کی بات کرے،نیازی صاحب نےفوائددیکھ کر4سال بعدپشاورمیں میٹروبس بناناشروع کی،لودھراں میں جاری منصوبے12مہینے میں مکمل کروں کا،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کالودھراں میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 مارچ 2017 17:00

مسلم لیگ(ن)آئندہ الیکشن میں مخالف جماعتوں کاصفایاکردے گی،شہبازشریف
لودھراں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)آئندہ الیکشن میں مخالف جماعتوں کاصفایاکردے گی، پیپلزپارٹی پہلے کراچی کاکچراصاف کرے پھرپنجاب کی بات کرے،خان صاحب نے میٹروبس کے فوائددیکھ کر4سال بعدپشاورمیں میٹروبس بنائی جارہی ہے۔انہوں نے آج لودھراں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سے صدر،وزیراعظم اورگورنرآتے رہے ہیں،لیکن انہیں اس علاقے کی محرومیوں کو ختم کرنے کا کبھی خیال نہیںآ یا۔

کسی نے نہیں سوچا کہ اس علاقے میں بھی بڑے منصوبے لگنے چاہئیں اوریہاں کے عوام کو بھی آرام دہ ،باکفایت اورمحفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے میٹروبس جیسے منصوبے لگنے چاہئیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

28ارب روپے کی لاگت سے ملتان میٹروبس سروس کا منصوبہ مکمل کیا گیا ہے ،جس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو بہترین سفر ی سہولتیں مل رہی ہیں،اس جدید بس سروس کے ذریعے مزدور، کسان، بیوہ،یتیم،طالبعلم،وکلاء،اساتذہ،کلرک باوقار طریقے سے سفر کرتے ہیں اوراپنی منزلوں پر پہنچتے ہیں اورانہیں دھواں دینے والی کٹھارابسوں سے نجات ملی ہے اور قوم کی مائیں،بہنیں اور بیٹیاں عزت اور وقا ر کے ساتھ اپنی منزل کے لئے سفر کرتی ہیں-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف آج لودھراں میں 98کلو میٹر طویل لودھراں تا خانیوال دوطرفہ سٹرک او رلودھراں ،جلالپور پیروالا روڈ پر ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بہت بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے -وزیراعلی نے لودھراں کے عوام کے لئے25ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا اور وزیراعلیٰ نے لودھراں کے عوام کے لئے 20ائیر کنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید بسیں لودھراں کے عوام کیلئے پنجاب حکومت کا شاندار تحفہ ہے ۔

وزیراعلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں سے پینے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغاز کیا جا رہاہے اوراس پروگرام پر اربوں روپے خرچ ہوں گے -انہوں نے کہاکہ لودھراں میں زرعی یونیورسٹی کاسب کیمپس بنایا جائے گااورلودھراں جلالپور ریلوے کراسنگ پر فلائی اوورکے منصوبے پر1.1ارب روپے لاگت آئے گی- وزیراعلی نے کہا کہ لودھراں کہروڑ پکا دورویہ سڑک بھی بنائی جائے گی، 30کلو میٹر طویل سڑک پر 60کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعلیٰ نے دنیا پور سے میلسی تک 18کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیرکا اعلان کیااور کہا کہ میں جلد دوبارہ لودھراں آوٴ ں گا اوریہاں کے عوام سے ملوں گا۔میری کوشش ہوگی کہ خانیوال سے لودھراں تک کی سڑک 12ماہ کی بجائے 10ماہ میں مکمل کر کے لودھراں کے عوام کے حوالے کردوں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی خانیوال سے لودھراں تک 98کلومیٹر طویل سڑک بنا رہی ہے اور22ارب روپے کی لاگت سے یہ سڑک 12ماہ کی بجائے 10ماہ میں مکمل کر کے علاقے کے عوام کے قدموں میں نچھاور کردوں گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں لودھراں کے عوام کو سلام پیش کرتاہوں جن کا ٹھاٹھے مارتا ہوں سمندر،جو ش اورولولہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وزیراعظم کی قیادت میں لودھراں کے عوام آئندہ انتخابات میں ترقی کی مخالف سیاسی پارٹیوں کا صفایا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی کے لیڈر ٹی وی پر کہہ رہے تھے کہ پنجاب میں کمیشن لے کر سڑکیں بنائی جاتی ہیں اوررشوت لے کر ترقیاتی کام کیے جاتے ہیں اوروہ موصوف کہہ رہے تھے کہ اگر انہیں موقع ملے گا تو پنجاب میں ترقی اورخوشحالی دنیا دیکھے گی۔

میں نے اس کے جواب میں کہا کہ پنجاب آپ کا اپنا گھر ہے یہاں ضرور آئیں لیکن پہلے کراچی کا کوڑا کرکٹ اٹھا لیں اوراس کی روشنیاں بحال کردیں ۔کراچی کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں۔ایک اورپارٹی کے صدر جو خود بہت بڑے کھلاڑی تھے نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کی مخالفت کی یہی لیڈرعوام کے عظیم الشان منصوبے میٹروبس کو جنگلہ بس کہتے رہے اوراب اسی منصوبے کی افادیت سے مجبور ہوکر اپنے صوبے میں بھی میٹروبس کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔

انہیں اگر چار سال بعدپشاور میں اس منصوبے کا خیال آیا ہے تو میں پشاور کے عوام کو مبارکباد دیتاہوں اور”نیازی صاحب“ سے درخواست کرتا ہوں کہ خدارا اسے کبھی جنگلہ بس نہ کہیں کیونکہ اس میں قوم کے عظیم بیٹے ،بیٹیاں ،بزرگ اوراللہ تعالیٰ کے سامنے سجدہ ریز ہونے والے سفر کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں نتھیاگلی اورچھانگلہ گلی جیسے خوبصورت علاقے موجود ہیں وہ بس سروس کو چھانگلہ بس سروس کا نام دے سکتے ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات کے موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے عوام سے بجلی نہ ہونے کے باعث پھیلے ہوئے اندھیرے دور کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہونے کو ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو وہ وقت بھی یاد ہے جب بجلی نہ ہونے کے باعث لوگوں کا روزگار ختم ہورہا تھا ،زراعت ،صنعت تباہ تھی،معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر تھی اور لوگ لوڈ شیڈنگ کی اذیت کے باعث ذہنی مریض بن رہے تھے ۔

قوم کو اس صورتحال سے دوچار کرنے کے جرم میں سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والا ڈکٹیٹر مشرف ،ق لیگ اور پیپلزپارٹی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج علاقے کے عوام کو یہ خوشخبری دینے آیا ہوں کہ 2017ء کے آخر میں پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گااورملک میں وافر بجلی دستیاب ہوگی۔بجلی کے منصوبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اوربہاولپور میں 400میگاواٹ شمسی توانائی کے حصول کے منصوبے لگائے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں صحرا تھا اورجنگل تھا، جہاں پنجاب حکومت نے بجلی کے منصوبے لگائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ان عناصر کی سیاسی شعبدہ بازی،سیاسی جگادری اورنعرے بازی ہی جو آج ان کے پاوٴں کی زنجیر بن گئی ہے ۔اس سال کے آخر میں ملک میں وافربجلی ہوگی جو اچھی نیت کا میٹھا پھل ہے اورنوازشریف کی پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے بڑے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں سے کیا جارہا ہے، ان میں سے کچھ منصوبے اس سال جبکہ کچھ اگلے سال مکمل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا عوام سے وعدہ ہے جس طرح سڑکیں تعلیمی ادارے اوربجلی کے منصوبے لگائے گئے ہیں اسی طرح عوام کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو سستی کھادیں مل رہی ہیں اورچھوٹے کاشتکاروں کو سو ارب روپے کے بلا سود قرضے دےئے جارہے ہیں ۔ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کے نرخ بھی کم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70سالہ تاریخ میں کونسا ایسا موقع تھا جب ایسے منصوبے لگے ہوں۔

کاشتکاروں کو قرضے ملنا تو دور کی بات انہیں کبھی حکومت اوربینک نے پوچھا تک نہیں ۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا بڑا پروگرام شروع کیا ہے جوان کی کسان دوستی کی اعلی مثال ہے ۔سیاسی جگادریوں نے باتیں تو بہت کی لیکن عوام کیلئے کچھ نہ کیا ۔یہاں بھی ایک سیاسی جگادری نے اربوں روپے کا قرضہ معاف کرایا اورٹی وی پر آکر کہتے ہیں کہ وہ دوکروڑ کا ٹیکس دیتے ہیں ۔

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قوم کے وسائل لوٹے ہیں اوران کا کڑا احتساب وقت کی ضرورت ہے-پہلے آپ غریب قوم کا خون چوسو اور پھر کہو کہ میں دو کروڑ کا ٹیکس دیتا ہوں،یہ انتہائی افسوسناک بات ہے- میں کہتا ہوں کہ شہبازشریف سمیت سب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے تاکہ کوئی غریب کاحق نہ مار سکے-انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی غریب قوم کے وسائل لوٹے ہیں ان کا ایسا احتساب ہونا چاہیے کہ دوبارہ کوئی غریبوں کا حق نہ مارسکے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کی آمد آمد ہے اورپنجاب حکومت کسانوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی اوران کی محنت کا معاوضہ یقینی بنایا جائے گا۔کاشتکار اپنی جتنی گندم حکومت کو بیچنا چاہیں گئے وہ حکومت خرید ے گی۔چاہے اس کیلئے ہمیں اربوں روپے کے اضافی وسائل کا بندوبست کیوں نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں چھوٹا ضلع ہے یہاں میٹروبس تو نہیں چلائی جاسکتی تاہم میں اس علاقے کے عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے 20اےئرکنڈیشنز بسیں دینے کا اعلان کرتاہوں ۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اضافی کمرے بھی بنائے جارہے ہیں اوربجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا بڑا پروگرام بنایا گیاہے ۔12ارب روپے کی لاگت سے رواں سال کے آخر تک 20ہزار سکولوں کو سولرپینلز کے ذریعے روشن کریں گے -وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ نے کسی لاک ڈاوٴن اوردھرنے والوں کی بات نہیں سننی کیونکہ یہ عوام کی ترقی کے مخالف ہیں اگر عوام ان کی بات پر کان دھرتے تو نہ بجلی کے منصوبے لگتے اورنہ ہی سڑکیں بنتیں۔ یہ دھرنا گروپ نہیں چاہتا کہ لودھراں پنجاب اورپاکستان کے عوام کی تقدیر بدلے کیونکہ یہ ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔

متعلقہ عنوان :