پولیس کی کارروائیاں، 35جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

منگل 28 مارچ 2017 17:56

پولیس کی کارروائیاں، 35جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات واسلحہ برآمد
ملتان۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پولیس نے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 35جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم غلام احمد عرف بابا سے 150 گرام ہیروئن، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم عامر شہزاد سے 1 بوتل شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم علی حسین سے 5 لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم ندیم سے 6 لیٹر شراب، ملزم خالد سے 125 گرام چرس، ملزم ماجد سے 260 گرام چرس، ملزم اعجاز سے 30 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم اعجاز الرحمن سے 5 کلو بھنگ، محمد ذیشان سے 1600 کلو بھنگ، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم نثار سے 10 لیٹر شراب، ملزم حسن سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ الپہ نے ملزم صابر سے پسٹل 30 بور،ملزم ارشد سے پسٹل 30 بور، ملزم سجاد سے پسٹل 30 بور ، ملزم حق نواز سے پسٹل 30 بور ،پولیس تھانہ کپ نے ملزم بلال سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم مدنی، معظم، زین، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم منیر احمد سے پتنگ بازی کا سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

جبکہ ملتان پولیس نی15اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سی2کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ13ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران138نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں430نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی125موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :