ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمرکوٹ سید ناصرالدین شاہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا

منگل 28 مارچ 2017 17:48

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمرکوٹ سید ناصرالدین شاہ نے ویروشریف بائی پاس کے نزدیک نئے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ اسپتال عمرکوٹ کی بلڈنگ کے منصوبے کے کام کا جاہزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا منصوبے کی تاخیر پر سیشن جج کا شدید برہمی کا اظہار محکمہ بلڈنگ ،انٹی کرپشن کے افسران کل بدھ کے روز عدالت طلب تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے عمرکوٹ میں ایک ارب روپے کیخطیر بجٹ سے ویرو شریف بائی پاس پر سال "2009" میں جدید سہولتوں سے آراستہ ڈسٹرکٹ اسپتال کی نئی بلڈنگ کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا اور گزشتہ آٹھ"8"سال میں یہ اسکیم مکمل نہ ہوسکی جس پر سیشن جج عمرکوٹ نے آج خود جاہزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال کی زیر تعیمر بلڈنگ کا اچانک دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کی ذرائع مطابق اس موقع پر وقت پر منصوبہ کام مکمل نہ ہونے پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کل بروز بدھ محکمہ بلڈنگ ،اور محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کوکل بدھ کے روز طلب کر لیا ہے اس کام پر سندھ حکومت نے ایک ارب روپے کا خطیر بجٹ مختص کیا تھا سال "2016"میں یہ اسپتال مکمل ہونا تھا عوامی ،سماجی حلقوں نے سیشن جج کے نوٹس لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عمرکوٹ میں دل کا یونٹ اسپتال بھی فوری طور پر شروع کرایا جائے گزشتہ آٹھ سا ل سے دل کے یونٹ اسپتال کی عمارت مکمل ہوچکی مگر دل کا یہ اسپتال شروع نہیں ہو سکا ہے عمرکوٹ کے عوامی ،سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ سیشن جج سے دل کے اس یونٹ اسپتال کو بھی شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔