عوامی نمائندے ہیں, عوام کوسہولیات پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے،چیئرمین بلدیہ شرقی

منگل 28 مارچ 2017 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء)عوامی نمائندے ہیں, عوام کوسہولیات پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہم دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے خدمات سر انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، چائنیز کمپنی کومحمود آباد ورکشاپ سے منسلک اسفالٹ پلانٹ میں سندھ سولڈ ویسٹ اور چائنیز کمپنی کو بیٹھنے کے لئے دفاتر اور گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے جگہ کی فراہمی اور انکے انتظامات کئے جا رہے ہیںان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے افسران اور چائینز وفدکے نمائندگان کے ہمراہ اسفالٹ پلانٹ محمودآباد کادورہ کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہاکہ مئیر کراچی وسیم اختر نے پلانٹ کے دورے کے دوران حدبندیوں کے حوالے سے جو ہدایت جاری کیں تھیں ان پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے کام کئے جا رہے ہیں، اسفالٹ پلانٹ اور چائنیز کمپنی اور سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ کو فراہم کردہ جگہ اسطرح فراہم کریں گے کہ کسی کے بھی امور متاثر نہ ہوں اور ان شاء اللہ جلدہی ا س کام کو مکمل کر لیا جائے گا اس موقع پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے حدبندیوں کے حوالے سے چیئرمین بلدیہ شرقی کو اپنی سفارشات پیش کیں جس پر چیئرمین بلدیہ شرقی نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے جلد از جلد کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کیں جبکہ اس موقع پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے چیئرمین بلدیہ شرقی کے مکمل تعاون پر ان کاشکریہ اداکیا اس موقع پر انکے ہمراہ سپریٹینڈنگ انجنئیر بلدیہ شرقی شفیق الرحمن، سینئیر ڈائریکٹر اقبال احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔