بلوچستان سے سپلائی آنے پر کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوگئی

منگل 28 مارچ 2017 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) بلوچستان سے سپلائی آنے پر کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوگئی ہے ، اگلے 10 روز میں سندھ کی نئی فصل آنے سے قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری روف تنولی کے مطابق بلوچستان سے ٹماٹر کی سپلائی آنے کے بعد قیمت میں کمی ہوئی ہے ، جس سے 16 کلو ٹماٹر کی پیٹی کی قیمت میں 325 روپے کمی ہوئی اور فی کلو ٹماٹر 20 روپے سستا ہوگیا ہے ۔روف تنولی نے بتایا کہ اگلے 10 روز میں سندھ سے بھی ٹماٹر کی نئی فصل آنے کے بعد مزید کمی متوقع ہے، سبزی منڈی میں قیمت کم ہونے کے بعد بازار میں فی کلو ٹماٹر 100 روپے سے کم ہوکر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :