سندھ اسمبلی ،اپوزیشن کی قراردادیں مسترد،ایوان کا ماحول تبدیل

منگل 28 مارچ 2017 17:48

سندھ اسمبلی ،اپوزیشن کی قراردادیں مسترد،ایوان کا ماحول تبدیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سندھ اسمبلی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سیف الدین خالد اور فنکشنل لیگ کے نندکمارکی مسترد قرار دادوں نے ایوان کا ماحول بدل دیا ۔منگل کو بھی سندھ اسمبلی اجلاس روایتی تاخیر سے شروع ہوا، ایک طرف اسپیکرآغا سراج کی جانب سے نثار کھوڑو کی اچھی اداکاری کی تعریف پر ماحول بنارہا تو دوسری طرف اسپیکر نے ارکان کے لیے بیوٹی پارلر کی سہولیات کا بھی بتایا۔

مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈر نند کمار نے صوبے کے ہر ضلع میں ٹراما سینٹر قائم کرنے کی قرارداد پیش کی، جسے مسترد کردیاگیا،وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ ہر ضلع میں ٹراما سینٹر پہلے ہی موجود ہے۔مسلم لیگ فنکشنل کی رکن مہتاب اکبر راشدی کی جانب سے ہیلتھ پالیسی بنانے کی قرار داد پر ایوان نے پہلے سے موجود ہیلتھ پالیسی کی بہتری کیلئے کمیشن قائم کرنے پراتفاق کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے سردار احمد نے بھی کہا کہ قرارداد درست ہے ہیلتھ پالیسی ہونی چاہیے، صحت بہت ضروری ہے تندرستی نہیں توکچھ بھی نہیں۔ایم کیو ایم رکن سیف الدین خالد نے صوبے کے کالجوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی خالی آسامیوں پر تقرریاں کرنے کی قرار داد پیش کی۔پیپلز پارٹی اراکین نے قرار دادمسترد کی تو ایم کیو ایم ارکان نے ایوان سے علامتی واک آئوٹ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :