سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

منگل 28 مارچ 2017 17:48

سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات سے متعلق تفصیلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک سے متعلق دائر درخواست پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ہیوی ٹریفک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں ڈی آئی جی ٹریفک ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر یپش ہوئے ۔

عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے ہیوی ٹریفک سے متعلق احکامات پر عمل درآمدکیوں نہیں ہوا ۔ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ اندرون شہر ہیوی ٹریفک ممنوع ہے ، ہیوی ٹریفک کوصرف کورنگی انڈسٹریل ، ماڑی پور اور نادرن بائی پاس کے علاقوں میں جانے کی اجازت ہے ۔عدالت نے ڈی آئی جی سے پوچھا کہ آپ نے کتنے ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے اصلی اور نقل لائسنس چیک کرنے کے لئے کیا میکنزم ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ہمارے پاس ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے کے لئے کوئی مکینزم نہیں ہے ۔عدالت نے ڈی آئی جی اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو حکم دیا کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی حوالے سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔ہم پتہ لگائیں گے کہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں ر اور دہشت گردی سے جاں بحق افراد کی تعداد میں کتنا فرق ہے ۔

عدالت نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے بھی شہر میں ٹرانسپورٹ کی پالیسی طلب کر لی۔سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کراچی میں گاڑیوں کی فٹنس کی کیا پالیسی ہے ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت فٹنس پالیسی بنا رہی ہے ، گاڑیوں کی ٹنس کسی نجی کمپنی کے سپرد کی جائے گی ،، یہ تجربہ پنجاب میں کامیاب ہوا ہے ۔عدالت نے شہر میں پریشر ہارن کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا حکم دیا ،جس پر ڈی آئی جی ٹریفک نے یقین دہانی کرائی کہ آج سے آگاہی مہم شروع کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :