کراچی ،پولیس کی موجودگی میں قیدیوںنے کھلے عام منشیات استعمال کرناشروع کردیا

منگل 28 مارچ 2017 17:48

کراچی ،پولیس کی موجودگی میں قیدیوںنے کھلے عام منشیات استعمال کرناشروع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس کی سرپرستی میں قیدیوں کا موبائل فون پر بات کرنا اور اہل خانہ سے ملاقات کرنا عام بات تھی لیکن اب پولیس کی موجودگی میں قیدیوںنے کھلے عام منشیات کااستعمال کرناشروع کردیا ہے ۔منگل کو کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس نے بھائی چارے کی ایک نئی مثال قائم کردی جہاں ایک ملزم کھلے عام پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا استعمال کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

ملزم کا کہنا ہے کہ اسے پولیس والے منشیات استعمال کرنے سے نہیں روکتے ہیں وہ تو جیل میں بھی منشیات کا استعمال کرتا ہے۔ سٹی کورٹ میں پولیس کی جانب سے سنگین الزامات میں ملوث قیدیوں کو موبائل فون کی سہولت اور دیگر خلاف قانون چیزیں مہیا کرنا یقین لمحہ فکریہ ہے جہاں پولیس شہر بھر میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے میں پوری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے وہیں عدالتوں میں قیدیوں کو منشیات کا کھلے عام استعمال کرنے دینا پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :