رہائشی پلاٹس کی جعلی سند جاری کرنے سے متعلق درخواست پر مختار کار گوٹھ آباد سکیم سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب

منگل 28 مارچ 2017 17:40

رہائشی پلاٹس کی جعلی سند جاری کرنے سے متعلق درخواست پر مختار کار گوٹھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے گوٹھ آباد اسکیم کے تحت غازی گوٹھ میں رہائشی پلاٹس کی جعلی سند جاری کرنے سے متعلق درخواست پر مختار کار گوٹھ آباداسکیم سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں گوٹھ آباد اسکیم کے تحت غازی گوٹھ میں رہائشی پلاٹس کی جعلی سند جاری کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت مختار کار گوٹھ آباد اسکیم برکت علی نے عدالت کو بتایا کہ غازی گوٹھ میں اس نام کے ساتھ کوئی رجسٹرڈ نہیں ہے ۔اس نام سے جعلی سنعد جاری کی گئی ہے ۔پلاٹ نمبر کا ریکارڈ میں داخلہ موجود ہے ، اس نام سے یہ پلاٹ رجسٹرڈ نہیں ہے ۔اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پورا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا چاہیے تھا تاکہ جعلی کا معاملہ ہی ختم ہوجاتا ۔مختار کار نے عدالت نے عدالت کو بتایا کہ 120گوٹھ کمپیوٹرائز کر دئے گئے ، باقی پر کام جاری ہے ۔عدالت نے احکامات دیئے کہ حکومت اس طرح کی سندوں کو روکنے اور ریکارڈکمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق پالیسی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرے ۔کیس کی مزید سماعت 31تک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :