سندھ ہائیکورٹ،ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن کی بازیابی سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

منگل 28 مارچ 2017 17:40

سندھ ہائیکورٹ،ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن کی بازیابی سے متعلق درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایک سالہ سے لاپتہ ایم کیو ایم کے کارکن کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں ،ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن نور حسن کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔درخواست گذار نے اپنے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کورنگی کا رہائشی نور حسن ایک سال سے لاپتہ ہے ۔پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے گریز کررہی ہے اور نہ ہی اسے کسی عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں ،ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 12اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔