کراچی سے اسلام آباد موٹروے وزیر اعظم کا کراچی والوں کے تحفہ ہے‘اعجاز شفیع

سیاست چمکانے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے،مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کرنے کا مشن لے کر سیاست میں آئی ہے

منگل 28 مارچ 2017 17:40

کراچی سے اسلام آباد موٹروے وزیر اعظم کا کراچی والوں کے تحفہ ہے‘اعجاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ سی پیک خطے میں معاشی انقلاب کی نوید ہے،نواز حکومت نے ہی ہمیشہ ملک میں میگا پروجیکٹ مکمل کیے ہیں،کراچی سے اسلام آباد موٹروے وزیر اعظم کا کراچی والوں کے تحفہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر سیاست چمکانے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔

مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کرنے کا مشن لے کر سیاست میں آئی ہے۔ملک انتشار اور عدم استحقام پھیلانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ منفی پروپیگنڈے کرنے والے کبھی سرخرو نہیں ہوئے۔رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھان لیگ پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے لیکن ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

لاشوں پر سیاست کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے۔

عمران خان نے کے پی کے کی غیور عوام کے ووٹوں کا مذاق اڑایا ہے ان کو چار سالوں میں دھرنے اور احتجاج پر لگائے رکھا ہے۔لیکن عوام کیعوام آج بھی پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کی عوام جان چکی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ہی سب سے بہترین قیادت کے حامل انسان ہیں ان کی مسلسل جدوجہد سے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :