حاجی کیمپ کو وفاقی وزارت مذہبی امور کے حوالے کیا جائے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

حج کیمپ فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والوں کیلئے بہترین تربیتی مرکز ہے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

منگل 28 مارچ 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) معروف مذہبی سکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حاجی کیمپ کو وفاقی وزارت مذہبی امور کے حوالے کیا جائے۔حج کیمپ فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والوں کیلئے بہترین تربیتی مرکز ہے، جہاں حاجیوں کومناسک حجاورروضہ رسول پرحاضری کے آداب سکھائے جاتے ہیں۔

حکومت حاجی کیمپ کی نیلامی کافیصلہ واپس لے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ حاجی کیمپ کی جگہ کونیلام کرنا عازمین کو پریشان کرنے کے مترادف ہے۔موجودہ لیز کو ختم کیا جائے اور متبادل تجاویز پرعملدرآمد کیا جائے ۔ حجاج کرام کی خدمت بڑی سعادت کی بات ہے۔مکین گنبدی خضری کے مسلما ن اپناتعلق مضبوط کرکے تمام مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔تمام پریشانیوں کاحل آپ ؐ کے اسوئہ حسنہ پرعمل پیر ا ہونے میں مضمرہے۔مسلم امہ کے مسائل کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے۔

متعلقہ عنوان :