ریلوے و دیگروفاقی وزراء محکمانہ امور کی بجائے وزیر اعظم کی خوشنودی میں مصروف ہیں‘عبدالعلیم خان

سعد رفیق کے وزارت سنبھالنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ریلوے کے حادثات ہو رہے ہیں ، مستعفی ہو جائیں

منگل 28 مارچ 2017 17:33

ریلوے و دیگروفاقی وزراء محکمانہ امور کی بجائے وزیر اعظم کی خوشنودی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے شیخوپورہ کے نزدیک ریلوے ٹرین کے حادثہ پر زبردست غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی طرف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنے اور فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے و دیگر محکموں کے وفاقی وزراء اپنے محکمانہ امور کو توجہ دینے کی بجائے وزیر اعظم کی خوشنودی کرنے میں مصروف ہیں جس دن یہ حادثہ ہوا وفاقی وزیرریلوے حیدرآباد میں سیاسی جوڑ توڑ اور وزیر اعظم کی پشت پناہی میں مصروف تھے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اعداد و شمار کے حقائق ثابت کرتے ہیں کہ جب سے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی وزارت سنبھالی ہے روزانہ کی بنیاد پر حادثات معمول بن چکے ہیں اور گزشتہ 4برسوں میں14بڑے حاد ثوں سمیت 400کے لگ بھگ ریلوے ٹرینیں تباہی کا شکار ہوئی ہیں جو نام نہاد حکومتی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ترقی یافتہ ملک میں ایسے واقعات رونما ہوتے تو وزراء صاحبان کب کے اپنے گھر کی راہ لے چکے ہوتے جبکہ پاکستان میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ شرمناک موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ اتنے بڑے - حادثے میں نقصان کم ہوا ہے ۔

تحریک انصاف کے لاہور رورل کے صدر ظہیر عباس کھوکھر، جنرل سیکرٹری اعجاز ڈیال ، ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی،پارٹی رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ ،مہر واجد عظیم ،خالد محمود گجر اورخواجہ جمشید اما م نے بھی ریلوے حادثے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نواز لیگ کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے حادثات کا مقدمہ وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف درج ہونا چاہیے جو اپنے محکمانہ امور سے غفلت برتتے ہوئے سیاسی مخالفین کی سرکوبی میں لگے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :