کر پٹ سیاستدان ملک کیلئے آستین کے سانپ سے زیادہ خطر ناک ہیں ‘چوہدری محمدسرور

پی ٹی آئی قومی امنگوں کی تر جمان جماعت بن چکی ہے او ر جب بھی شفاف انتخابات ہوتے ہیں تو ہم کامیاب ہوتے ہیں ‘ولید اقبال

منگل 28 مارچ 2017 17:33

کر پٹ سیاستدان ملک کیلئے آستین کے سانپ سے زیادہ خطر ناک ہیں ‘چوہدری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سا بق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر پٹ سیاستدان کو ملک وقوم کیلئے آستین کے سانپ سے زیادہ خطر ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام بحرانوں کی جڑ صرف کر پشن ہے جس کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘ملک وقوم کو عمران خان جیسے ایماندار سیاسی لیڈر کی ضرور ت ہے ‘بیڈ گور ننس کی وجہ سے عوام کو صحت ُتعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ایک خواب بن چکی ہے ۔

وہ کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی پر جشن منانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر لاہور کے صدر ولید اقبال ‘جنرل سیکرٹری لاہور میاں حماد اظہر سیکرٹری اطلاعات لاہور شیخ امتیاز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے سا بق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ تحر یک انصاف ملک وقوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جسکی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں جو جنگ لڑ جارہی ہے اسکی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی قوم تحر یک انصاف کے ساتھ ہے اس لیے ہم کرپشن کے خلاف جنگ میں ضرور کامیاب ہوں گے اور کر پٹ سیاستدانوں کو انکے انجام سے دو چار کر کے ہی دم لیں گے ولید اقبال نے کہا کہ تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمان جماعت بن چکی ہے او ر جب بھی شفاف انتخابات ہوتے ہیں تو تحر یک انصاف کامیاب ہو تی ہے اور لاہور کے کٹنونمنٹ بورڈ کے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی عوام کا عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں لوٹ مار کا بازار گر م کر رکھا ہے مگر ہم انکو بھاگنے نہیں دیں گے کیونکہ انکا یوم حساب قر یب آچکا ہے ۔ میاں حماد اظہر نے کہا کہ صرف عمران خان ہی اس ملک میں قوم کو بحرانوں سے نجا ت دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔