شیخوپورہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ریلوے ڈرائیور ،اسٹنٹ ڈرائیور کے ورثا ء کیلئے امدادی پیکیج کی تفصیلات طے کر لی گئیں

بالترتیب62لاکھ ،59 لاکھ روپے نقد ادا کئے جائینگے،وزیراعظم پیکح کے تحت 50،50لاکھ روپے رہائشی پلاٹوں کے لئے ہیں ایک، ایک بچے کو ملازمت دی جائیگی،بیٹی کی شادی پر 8لاکھ روپے میرج گرانٹ کے بھی وصول کرسکیں گے

منگل 28 مارچ 2017 17:33

شیخوپورہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ریلوے ڈرائیور ،اسٹنٹ ڈرائیور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) وفاقی وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو ریلویز جاوید انور کی زیر صدارت اجلاس میں شیخوپورہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ریلوے ڈرائیور محمد لطیف اور اسٹنٹ ڈرائیور عبدالحمید کے ورثا ء کے لئے امدادی پیکج کی تفصیلات طے کر لی گئیں۔ ڈرائیور کی فیملی کو 62لاکھ روپے جبکہ اسٹنٹ ڈرائیور کی فیملی کو 59 لاکھ روپے نقد ادا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان میں وزیراعظم پیکح کے تحت 50،50لاکھ روپے رہائشی پلاٹوں کے لئے ہیں۔ دونوں مرحومین کے اہل خانہ ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک سرکاری رہائشگاہ استعمال کرنے کے بھی مجازہوں گے جبکہ دونوں کے ایک، ایک بچے کو پاکستان ریلوے میں ملازمت بھی دی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ ورثا ء کی بیٹی کی شادی پر 8لاکھ روپے میرج گرانٹ کے بھی وصول کرسکیں گے۔ مرحومین کی طرف سے لئے گئے تمام ایڈوانسز معاف کر دئیے گئے ہیں۔ ورثاء کو صحت کی مفت سہولیات کے ساتھ بناویلنٹ فنڈ کی سہولت بھی میسر رہے گی۔