Gree نے ائیر کنڈیشنرز کی جدید ترین سیریز LOMO متعارف کروا دی

منگل 28 مارچ 2017 17:19

Gree نے ائیر کنڈیشنرز کی جدید ترین سیریز LOMO متعارف کروا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) عالمی شہرت یافتہ ائیر کنڈیشنرز بنانے والے ادارے گری نے لومو کے نام سے جدید ترین مصنوعات متعارف کروا دی ہیں،جو Non-Inverter ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ترین خصوصیات کے حامل ماڈلز ہیں۔Gree کے LOMO ایئرکنڈیشنر بجلی کی بچت کو یقینی بناتے ہوئے عالمی ماحولیات کا تحفظ بھی کرتے ہیں۔ ان میں R419A نامی ریفریجرنٹ ڈالا جاتا ہے تاکہ دنیا کے گرد حفاظتی Ozone Layer کو بچایا جائے۔

(جاری ہے)

اس جدید سیریز میں LM4L اور LM8L کے ایئرکنڈیشنرز شامل ہیں ، جن میں چھ صحت افزاء فلٹر نصب کئے گئے ہیں تاکہ کمرے کے ماحول کو صحت بخش اور جراثیم سے پاک بنایا جا سکے۔ اس میں توانائی بچانے کی صلاحیت 3.2 EER ہے ۔ پاکستان میں بجلی کی فراہمی میںاتار چڑھائو کے دوران بھی یہ مسلسل بہترین کارکردگی دکھاتا رہتا ہے اور صرف 150 وولٹ بجلی سے بھی اسٹارٹ ہو جاتا ہے۔ یہ مصنوعات اب تین خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہیں اور ایئر کنڈیشننگ کی لاگت کو کم کرتی ہیں۔