شرجیل میمن کو رینجرز نے پروٹوکول نہیں دیا ہے، ڈی جی رینجرز

منگل 28 مارچ 2017 17:19

شرجیل میمن کو رینجرز نے پروٹوکول نہیں دیا ہے، ڈی جی رینجرز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کو رینجرز نے پروٹوکول نہیں دیا ہے، رینجرزاہلکار ٹریفک جام کلیئر کرا رہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شرجیل میمن کے حیدرآباد جلسے کے حوالے سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں رینجرز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ شرجیل میمن کو رینجرز نے پروٹوکول نہیں دیا ہے، رینجرزاہلکارٹریفک جام کلیئر کرا رہے تھے۔

ڈی جی رینجر نے کہا کہ اگر رینجرز پروٹوکول دینا ہوتا تو کراچی سے حیدرآباد کا بھی دیا جاتا، یہ محض اتفاق تھا کہ ٹریفک جام کے وقت شرجیل میمن کا قافلہ پہنچا تھا، ٹریفک جام کلیئر کراتے وقت رینجرز اہلکاروں کی تصاویر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :