باجوڑ ایجنسی، ٹیسکو نے بجلی میٹر لگانے سے انکار پر باجوڑایجنسی میں ماربل فیکٹریوں کے بجلی کنکشن کاٹ دیئے

منگل 28 مارچ 2017 17:19

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی ( ٹیسکو ) نے بجلی کی میٹر لگانے سے انکار پر باجوڑایجنسی میں ماربل فیکٹریوں کے بجلی کے کنکشن کاٹ لئے۔ بجلی کی کنکشن کاٹنے سے ایجنسی کے تمام ماربل فیکٹریاں کئی دن سے بند پڑے ہیں ۔ٹرائبل الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے منگل کے روز بتایاکہ ایجنسی بھر کے تمام ماربل فیکٹریوں سے بجلی کی کنکشن منقطع کی گئی ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ یہ قدم کمپنی کی جانب سے ماربل فیکٹری مالکان کو میٹر لگانے کے لیے دی جانے والے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اٹھایا گیاہے ۔ اہلکار نے بتایاکہ ٹیکسو نے ایجنسی بھر کے تمام ماربل فیکٹری مالکان کو بجلی کی میٹر لگانے کے لیے کئی بار ڈیڈ لائن دی لیکن مالکان کی طرف سے بار بار انکار کے بعد انھوں نے تمام ماربل فیکٹریوں سے بجلی کی سپلائی منقطع کی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایاکہ ماربل فیکٹریوں سے بجلی کی سپلائی اس وقت تک منقطع ہوگی جب تک وہ بجلی کی میٹر نہیں لگاتے ۔دوسری طرف ماربل فیکٹر ی مالکان نے ٹیکسو کی جانب سے بجلی کی کنکشن منقطع کی جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ اس سے ایجنسی میں ماربل فیکٹریاں مالی بحران کے شکارہوں گے ۔آل باجوڑ ماربل فیکٹری ایسوسی ایشن باجوڑ کے ایک سینئر عہدیدار طفیل خان نے صحافیوں کو بتایاکہ نہ تو ٹیسکو نے ان کو کسی قسم کا ڈیڈ لائن دیا ہے اور نہ ہی ان کو بجلی کی سپلائی منقطع کی جانے سے پہلے اعتماد میں لیاہے ۔

طفیل خان نے کہاکہ باجوڑایجنسی کے تمام ماربل فیکٹری مالکان ٹیکسو کی جانب سے طے کی جانے والے پلیٹ ریٹ کے مطابق باقاعدگی سے ہر ماہ لاکھوں روپے بجلی کی چاجز کے مد میں ادا کرتے ہیں اور ابھی تک کسی ماربل فیکٹری کے ذمے کوئی ٹیکسو کے کوئی رقم واجب الادا نہیں ہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ ہر ماربل فیکٹر ی چالیس ہزار سے پچاس ہزار روپے تک ہر ماہ ٹیسکو کو ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں تنگ کیا جاتاہے ۔

طفیل خا ن نے بتایاکہ ماربل فیکٹر ی مالکان نے کبھی بھی میٹر لگانے سے نکار نہیں کیاہے لیکن ان کے فیکٹریوںکو جو بجلی دی جاتی ہیں ان کی وولیٹیج بہت کم ہوتی ہیں اور اگر ٹیکسو ان کے فیکٹریوںکو 220 وولیٹیج کی بجلی سپلائی کرنے کا وعدہ کرتی ہیں تو وہ اپنے فیکٹریوں میں میٹر لگانے کے لیے تیار ہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ ٹیکسو کی جانب سے بجلی کی سپلائی گزشتہ دو ہفتوں سے منقطع کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ایجنسی کے تمام 22 ماربل فیکٹریاں مکمل طور پر بند پڑے ہیں جس سے ماربل فیکٹریوں میں کام کرنے والے لگ بھگ تین سو ملازمین بے روزگا رہوگئے ہیں ۔

انھوں نے بتایاکہ ماربل فیکٹریوں سے بجلی کی سپلائی منقطع ہونے سے ماربل فیکٹریاں جو شورش کی وجہ سے پہلے ہی کروڑوں روپے کی مالی نقصانات کے شکار ہوئے ہیں مزید مالی بحران کے شکارہوں گے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ماربل فیکٹریوں کو بجلی کی سپلائی فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ ایجنسی میں ماربل فیکٹریوں کو تباہ ہونے سے بچا جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :