جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی بجائے انتظامی امور دو حصوں میں تقسیم کرنا عوام کو حق سے محروم رکھنے کے مترداف ہے‘مخدوم احمد محمود
وزیرا عظم اور انکا ٹولہ چور مچائے شور کی پالیسی پر گامزن ہے،قطری خط کی طرح نواز شریف کے اعلانات بھی جعلی ہیں‘ صدر پی پی جنوبی پنجاب
منگل 28 مارچ 2017 17:19
(جاری ہے)
مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ٹیکس چور اور پاناما والے پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ نواز شریف کو پاناما کیس کے فیصلے نے پریشان کر رکھا ہے۔ قطری خط کی طرح انکے اعلانات بھی جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن آر او کا نہیں عوامی الیکشن ہو گا اور عوام پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کے ساتھ ہیں جو کسی دھاندلی یا منفی ہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دینگے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی مرکز سمیت پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔ جو جنوبی پنجاب کے عوام کی خواہشات درینہ مسائل کو حل کریگی۔ انہوںنے کہ کہا قومی اسمبلی، سینٹ اور پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرار دادوں کی منظوری کے باوجود حکمران جماعت آئندہ الیکشن اور نتائج پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی و ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی بجائے پنجاب کے انتظامی امور دو حصوں میں تقسیم کر کے عوام کو بیوقوف بنانے اور مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنے کی مزموم کوشش فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف اور جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں انہوںنے مزید کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی کا عالم یہ ہے کہ انکی منفی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث میٹرو کے 100 کلومیٹر کے منصوبے پر 150 ارب کھائے گئے۔ سرکلر ڈیٹ کو 500 ارب تک پہنچا دیا گیا لاہور سٹی کے نام پر اربوں روپے کا گھپلا زمین مہنگے داموں خریدیں ، ریلوے، پی آئی اے، اور سٹیل مل میں اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.