لاہور میں پابندی کے باوجود جگہ جگہ بھینسوں کی موجودگی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

منگل 28 مارچ 2017 17:18

لاہور میں پابندی کے باوجود جگہ جگہ بھینسوں کی موجودگی کیخلاف پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستا ن تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے لاہور میں پابندی کے باوجود جگہ جگہ بھینسوں کی موجودگی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گوالوں سے رشوت وصول کررہی ہے اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا لاہور شہر میں پابندی کے باوجود جگہ جگہ بھینسوں کے باڑے موجود ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ گوالوں سے رشوت لے کر خاموش ہے اور ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا رہی۔لہذا یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور سے بھینسوں کو فوری شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔جو لوگ پابندی کے باوجود شہر کے اندر بھنسیں رکھے ہوئے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور ان کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔