2018ء کے الیکشن میں قوم فیصلہ کریگی وہ نوازشریف یا کسی عیاری کے ساتھ ہیں ‘ پرویز ملک، عمران نذیر

خائن دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگا کرخود کو پارسا سمجھ رہے ہیںسوئس بینکوں میں پڑے 60ملین ڈالر کا عوام حساب مانگتے ہیں

منگل 28 مارچ 2017 17:18

2018ء کے الیکشن میں قوم فیصلہ کریگی وہ نوازشریف یا کسی عیاری کے ساتھ ہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ2018کے الیکشن میں قوم فیصلہ کرے گی کہ وہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ ہے یا کسی مداری یا عیاری کے ساتھ، خائن دوسروں پر بے بنیاد الزامات خود کو پارسا بن کر دعوے کر رہے ہیں، پنجاب کی تبدیلی کی بات کرنے،کراچی سے بھتہ وصول اور امن خراب کرنے والے پہلے خود کو پارسا ثابت کریں ، سوئس بینکوں میں پڑے 60ملین ڈالر کا عوام حساب مانگتے ہیں۔

دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے تو دیانت، امانت اور محنت کے راستے پر چلنا ہوگا اور دکھی انسانیت کا ہاتھ تھام لینا ہوگا، آج ہم نے دکھی انسانیت کی زخموں پر مرہم نہ رکھا تو ایسا انقلاب آئے گا جس میں سب کچھ بہہ جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری محمد شہباز،رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،احسن شرافت اور سمیر امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک کی ترقی کسی صورت گوارا نہیں وہ ملک کو ترقی کی پٹری سے اتارنا چاہتی ہے،ملک پر رحم کیا جائے اور محض اپنی سیاست کی خاطر ملک کے مفاد کو قربان نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، اللہ اللہ کر کے ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں،منفی سیاست کے ذریعے ملک کی ترقی میں رخنے اور رکاوٹیں ڈالنے والے اب کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ ہم سب کا پاکستان ہے، اس ملک اور عوام پر رحم کریں۔ اب پاکستان مشکلات سے نکل رہا ہے۔