آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی،ڈاکٹرسیدہ نفیسہ شاہ

منگل 28 مارچ 2017 17:02

آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری وزیر اعظم ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاڑھی موری مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما ئوںدر محمد جویواور عبدالمنان ابڑوکی جانب سے برداری سمیت مسلم لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر جیلانی ہائوس خیرپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں پیپلزپارٹی کی خدمات کی وجہ سے دیگر پارٹیوں کے سرکردہ رہنما جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بینظیر بھٹونے عوامی خدمت کا ویژن دے کر پارٹی کو عوامی خدمات پر مامور کیا انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زردرای اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی اجلاسوں میں رہنمائوں سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی اطلاعات سیکریٹری علی شیر مکول، غلام حسین مغل، فقیر ذاکر ہسبانی ،مقصودہ بھٹی، عبدالقدوس بروہی،رمیز سومرو،عتیق الرحمن پھلپوٹو، عرس ابڑواور دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :