پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرہ کا شیخوپورہ کے قریب ریلوے حادثے پر اظہار افسوس

منگل 28 مارچ 2017 17:02

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرہ کا شیخوپورہ کے قریب ریلوے حادثے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے شیخوپورہ کے قریب ریلوے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا ہے، اپنے بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی وزارت میں ریلوے حادثوں کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے اور اس کی وجہ سے ہی ریلوے میں بیڈ گوورننس کی انتہا ہو چکی ہے،سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ ریلوے پھاٹک کی طرح اس کے وزیر سعد رفیق کا منہ بھی ہمیشہ کھلا رہتا ہے جو صرف اپنے سیاسی مخالفین کے لیے استعمال کرتا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ وزیرریلوے سعد رفیق پر تمام ریلوے حادثوں میں جاں بحق افراد کے قتل کی ایف آئی آر کاٹی جائے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ نوازشریف ایسے کرپٹ وزیر کو لے کر سندھ میں گڈ گوورننس کا سبز باغ دکھانے گئے لیکن سندھ کے عوام نے ان کو مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :