کراچی ،ناظم آباد میں بس پر فائرنگ پولیس اہلکار نے کی ، معمہ حل
پولیس اہلکار واقعے کے بعد جائے حادثہ سے غائب ، شک پڑنے پر حراست میں لے لیا گیا ، مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
منگل 28 مارچ 2017 16:54
(جاری ہے)
ناظم آباد میں مسافر بس پر فائرنگ کامعمہ حل ہوگیا ، سارا دن یہ معلوم نہ ہوسکا بس میں سوار تین افراد کیا لگنے سے زخمی ہوئے ، پولیس نے میڈیا کو بھی گھن چکر بنائے رکھا ، کبھی پولیس مقابلہ پھر سلنڈر یا دھماکے کا شبہ ظاہر کیا جاتا رہا ۔
پہلے بس ڈرائیور کے بیان پر توجہ نہ دی مگر وہی درست ثابت ہوا ۔ بیان دینے پر ڈرائیور کئی گھنٹے پولیس حراست میں رہا اور اس سے پوچھ گچھ ہوئی لیکن فائرنگ کرنے والا اصل بندہ پولیس اہلکار نصیر موقع سے غائب تھا ۔ پولیس کو پیٹی بند بھائی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے پھر بھی اسے تلاش کرنے میں چار گھنٹے لگے ۔ گرفتار اہلکار بوکھلا گیا اور اسی پر اصرار کرتا رہا کہ گولی اس نے نہیں چلائی ۔ ایس ایس پی سینٹرل نے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا جبکہ آئی جی سندھ نے اس ٹیڑھی کھیر جیسے معاملے کو حل کرنے والی پولیس ٹیم کیلئے انعام کا اعلان کر دیا ۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.