اوور لوڈنگ یا چھتوں پر مسافروں کو سوار کرنے والی بسوں، وینز یا کوچز کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

منگل 28 مارچ 2017 16:54

اوور لوڈنگ یا چھتوں پر مسافروں کو سوار کرنے والی بسوں، وینز یا کوچز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مسافروں کو چھتوّں پر یا بسوں کے سائیڈ پرسوار کرنے کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر /تصاویرپر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہو ئے ڈی آئی جی ٹریفک سے خبر کے مندرجات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی اور پبلک ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ یا چھتوّں پر سوار ہونے کے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے تمام ٹریفک زونز کی سطح پر مہم کا آغاز کیا جائے تا کہ سڑ کوں پر ممکنہ حادثات کی روک تھام کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی اور متبادل روٹس کے جملہ اقدامات کو مزید بہترکیا جائے اورباالخصوص مصروف اوقات میں شاہراہوں، ٹریفک لائٹس سگنلز، چوراہوں اور یو ٹرنز وغیرہ پر ٹریفک پولیس ڈپلائمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :