طلبا ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں،بلاول بھٹو

منگل 28 مارچ 2017 16:54

طلبا ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں،بلاول بھٹو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیم ہر شعبے میں کام آتی ہے ، تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے ، سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کانوکیشن تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم شہید بی بی کا خواب تھا ، بے نظیر بھٹو پاکستانیوں کے عزم و حوصلے سے واقف تھیں،آپ سب ملک کے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو ہیں ، طلبا زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،طلبا کو آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہو گا،میرے اہل خانہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :