کینال ریسٹ ہائو س میں پھولوں کی چھ روزہ نمائش کا آغاز

منگل 28 مارچ 2017 16:41

سرگودھا۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)کینال ریسٹ ہائو س میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام پھولوں کی چھ روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا، نمائش کا افتتاح پی ایچ اے کی چیئر پرسن /ایم پی اے ڈاکٹرنادیہ عزیز اور ڈپٹی کمشنر /ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لیاقت علی چٹھہ نے کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایچ اے ذوالقرنین لنگڑیال ، ڈپٹی ڈائریکٹر میاں طاہر جمیل ، شفیق الرحمن اور رانا شاہد عمران کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت فیملیز نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرنادیہ عزیزی نے کہاکہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ پھولوں کی نمائش ہمارے لئے خوشگوار تبدیلی کا پیغام دے رہی ہے، یہ نمائش ہماری ثقافت کی عکاسی کرتی ہے۔ نمائش سے خواتین اور بچوں کو تفریح کے خوشگوار لمحات میسر آئیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ شہریوں کی تفرریح کیلئے پی ایچ اے کا یہ اقدام نہایت مستحسن ہے۔