نارنگ منڈی میںتحریک انصاف کی نئی باڈی تشکیل

منگل 28 مارچ 2017 16:41

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ضلع شیخوپورہ میںپی ٹی آئی کے صدر چوہدری عمرآفتاب ڈھلوںنے نارنگ منڈی میںتحریک انصاف کی نئی باڈی تشکیل دے دی ہے جس میں چوہدری فیصل حیات پنوں کو صدر جبکہ سینئرنائب صدرچوہدری ذوالفقارکھنگوڑا جنرل کونسلر اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمدنواز ہنجراء کونامزد کردیاگیاہے نومنتخب عہدیداروںنے اس عزم کا اظہارکیاہے کہ وہ تحریک انصاف کو مزیدفعال بنانے میںکوئی کسراٹھانہ رکھیںگے جبکہ چوہدری عمر آفتاب ڈھلوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی آئندہ قومی الیکشن میںبھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوگی اور عوام کو بھرپورریلیف ملے گا انہوںنے کہاکہ ضلع شیخوپورہ بھرمیںتمام شہروںاور دیہاتوںمیںپی ٹی آئی کی ازسرنوتنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے مخلص باکردار اورمحنتی افرادکو آگے لایاجائے گا ۔