پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،آٹھ سو لٹر ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 28 مارچ 2017 16:16

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر مظہر سجاد نے دوران گشت آٹھ سو لٹر ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ملزم کو ڈیزل سمیت تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں روڈ پر چند اشخاص سوزوکیوں میں ڈیزل لوڈ کر کے اسے گھوم پھر کر فروخت کر تے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے جس پر پٹرولنگ پولیس کلر سیداں روڈ پر ناکہ بندی کر کے مشکوک گاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع کی تو اسی دوران ایک سوزوکی نمبری آر ٹی ایس 2321 جس کو مشکوک جان کر روکا گیاگاڑی چیک کرنے پر چار ڈرم جن میں ڈیزل فی ڈرم دو دو سو لٹر لوڈ پایا گیا۔

بھاری مقدار میں ڈیزل کی بابت لائسنس یا اجازت نامہ طلب کیا گیا جو پیش نہیں کیا گیا جس پر استغاثہ مرتب کرتے ہوئے ملزمان کو چار ڈرم ڈیزل سمیت تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :