رینالہ خورد، موٹر سائیکل سوار ڈاکو دن دیہاڑے تاجر سے 2 لاکھ 90ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار

منگل 28 مارچ 2017 16:16

رینالہ خورد۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)3 مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکودن دیہاڑے تاجر سے 2 لاکھ 90ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعات کے مطابق شیر گڑھ روڈ رینالہ خورد کا رہائشی تاجر عباس نجی بنک سے رقم نکلوا کر اپنی دکان واقع شیر گڑھ روڈ کی جانب آرہا تھا کہ جب وہ دوکان کے قریب پہنچا تو عقب سے آنے والے 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ا سے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے 2 لاکھ90ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔