تعلیم سے ملک سے جہا لت وبیروزگاری ختم کی جا سکتی ہے،عاصم رضا

منگل 28 مارچ 2017 16:14

سرگودھا۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عا صم رضا نے کہا ہے کہ تعلیم واحد ہتھیا ر ہے جس کو استعما ل میں لا کر ہم ملک سے جہا لت ، غربت، دہشتگر دی اور بیروزگاری سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے سپیئر یر گروپ آف کا لجز کے سپو رٹس سٹیڈیم میں منعقدہ سالا نہ سپو رٹس اینڈ کلچرل فیسٹول میں بطور مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ریجنل ڈائریکٹر سپیریئر گروپ آف کالجز پروفیسر حامد یونس ‘ وائس پرنسپل پروفیسر وزیر حیدر کے علاوہ اساتذ ہ کرام او رطالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ انہو ں نے کہا کہ ملک سے جہا لت کے خا تمہ کیلئے سرکا ری اور نجی تعلیمی اداروں کو ملکر کا م کر نا ہو گا۔ معیا ری نظا م ِتعلیم ہی ہما رے روشن مستقبل کی ضما نت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا ء و طالبات میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے ان کی صلا حیتوں میں مزید نکھا ر آتا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عا صم رضا نے سپیئر یر گر و پ آف کا لجز کی طلباء کیلئے اٹھا ئے گئے اس اقدا م کو سر اہا ۔ اس مو قع پر انہو ں نے فیسٹول میں نما یا ں کا رکر دگی دکھا نے والی طالبات میں میڈلز اور دیگر انعا ما ت بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :