ہمیں روشن مستقبل کی طرف گامزن ہونے کیلئے بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے ،ذوالقرنین لنگڑیال

منگل 28 مارچ 2017 16:16

سرگودھا۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ہمیں روشن مستقبل کی طرف گامزن ہونے کے لیے بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے، ہمارا آنے والا کل ماضی سے تابناک ہونا چاہیے، ہم اپنے اکابر ین کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، اُن کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ہم آج آزاد اور خود مختار ہیں، اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار گرین فیلڈ کالج سرگودھا گرلز کیمپس میں منعقدہ مجلس مذاکرہ بعنوان ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ادارہ کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون الرشیدتبسم ، محترمہ روبینہ شاہین، جاوید آفتاب احمد ، پروفیسر سید ابو بکر حسن شاہ ، پروفیسر عمران رضا، پروفیسر عامرہ نیازی، محترمہ سائرہ مجید، مبشرہ اعظم ، سعدیہ ممتاز اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے مزید کہا کہ ہمارا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ، ہمیں آگے بڑھنے کے لیے تعلیم کی طرف خاص توجہ دینا چاہیے۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے ۔