پاکستان مسلم لیگ (ق )ضلع سرگودھا کا ورکرزکنونشن 5اپریل کو ہوگا

منگل 28 مارچ 2017 16:07

پاکستان مسلم لیگ (ق )ضلع سرگودھا کا ورکرزکنونشن 5اپریل کو ہوگا
سرگودھا۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق )ضلع سرگودھا کا ورکرزکنونشن 5اپریل بروز بدھ دوپہر 2بجے پرائم کیسل لاہور روڈپر ہوگا،سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی،مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ( ق) چوہدری طارق بشیر چیمہ،پاکستان مسلم لیگ (ق )کے چیف آرگنائزر پنجاب راجہ بشارت کنونشن سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق )کے ممبر صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر چوہدری عامر سلطان چیمہ،نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق )پنجاب چوہدری محمد علی گجرایڈووکیٹ نے کہا کہ قائدین کا سرگودھا پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :