مویشی منڈیوں اور ماڈل بازاروں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کا آ ئینہ دار ہے، افضل کھوکھر

منگل 28 مارچ 2017 16:07

سرگودھا۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) چیئرمین کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمیٹی ماڈل بازار پنجاب ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں اور ماڈل بازاروں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس وژن کا آ ئینہ دار ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ وہ کمشنر آفس میں ڈویژن بھر کی مویشی منڈیوں او رماڈل بازاروں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان او رایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کے علاوہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی، ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں ، اجلاس کو بتایاگیاکہ سرگودہا ڈویژن کی مویشی منڈیوں میں بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جارہاہے جبکہ مزید گرانٹ کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، انہوںنے کہاکہ مویشی منڈیوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے جس سے خرید و فروخت کنندگان کو ریلیف مل رہاہے ، سرگودہا میں بھلوا ل ‘ سلانوالی اور سیال موڑ ‘ خوشاب میں راولپنڈ ی روڈ ‘ بھکر میں سراج مہاجرین ‘ سٹی ‘ چاندنی چوک دریاخان اور سگہ شمالی جبکہ میانوالی میں میلہ گراؤنڈ ‘پپلاں ‘ کمرمشانی ‘ واں بھچراں اور بن حافظ جی میں مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایاجاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :