کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع

منگل 28 مارچ 2017 16:07

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات منگل کے روز شروع ہو گئے۔کراچی بورڈ میں پہلے مرحلے میں جنرل گروپ کے پرچے لئے جا رہے ہیں، جس میں 46 ہزار 805 طلبا شرکت کر رہے ہیں جن کے لئے شہر میں 83 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، امتحانات کی نگرانی کے لئے 30سے زائد ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہے ،جس میں امتحانی مراکز کے اطراف میں فوٹو اسٹیٹ مشینوں پر پابندی اور امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔ مردم شماری کے باعث کراچی میں پہلی بار میٹرک کے امتحانات 2 مرحلوں میں لئے جا رہے ہیں۔ پہلا مرحلہ 28 مارچ سے 14 اپریل تک جاری رہے گا۔ دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہوگا جس میں سائنس گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :