کے۔الیکڑک، حیسکو اور سکھر الیکڑک سپلائی کمپنی میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کریں، وزیر تعلیم سندھ

منگل 28 مارچ 2017 16:07

کے۔الیکڑک، حیسکو اور سکھر الیکڑک سپلائی کمپنی میٹرک کے امتحانات کے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کے۔الیکڑک، حیسکو اور سکھر الیکڑک سپلائی کمپنی میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ سے اجتناب کریں تاکہ طلباء تمام تر توجہ امتحانات پر مرکوز رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں کے امتحانات کے دوران نقل کی حوصلہ شکنی اور امتحانی مراکز پر مداخلت کی روک تھام کے لئے وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اور وزیر اعلی سندھ امتحانی مراکز کے اچانک دورے کریں گے اور اگر کوئی نقل کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کو نہیں بخشا جائیگا خواہ کوئی کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ اس سال نقل کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے اور اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ نے والدین، اساتذہ، طلباء اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے نام ایک اوپن لیٹر تحریر کیا تاکہ نقل کی حوصلہ شکنی ہوسکے اور نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے۔ وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر نے طلباء سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں اور محنت کرکے اچھے مارکس حاصل کریں اور نقل سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :