مارکیٹ کمیٹی نے جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری کر دیئے

منگل 28 مارچ 2017 16:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) مارکیٹ کمیٹی کی جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 29 روپے کلو، پیاز 39روپے کلو، ٹماٹر120 روپے کلو، ادرک97 روپے کلو، لہسن دیسی 180 روپے کلو، چائنہ لہسن300 روپے کلو، لیموں180 روپے کلو، بھنڈی 125 روپے فی کلو، کدو 34 روپے کلو، بینگن 42 روپے کلو، مٹر35 روپے کلو، فراش بین69 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 35روپے، کھیرا29 روپے، شملہ مرچ40 سے 60 روپے کلو، سبز مرچ90روپے، گوبھی 26 روپی سے 36روپے ، بند گوبھی27 روپے، کریلہ 110روپے، پالک17 سے 23 روپے گٹھی، مولی22 روپے، شلجم 26روپے کلو، ماڑو 32 روپے، شکر قندی 77 روپے، گاجر27 روپے، چکن 192 روپے فی کلو اور انڈی87 روپے فی درجن مقرر کئے ہیں۔

اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو109 روپے سی 140روپے ، وائٹ سیب 63 روپی سی98 روپے کلو، چائنہ سیب142 سی182، سیب گولڈن 72 سے 110 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 70 سے 118روپے فی درجن، امرود 56سے 110 روپے فی کلو، انار 185 سے 245 روپے فی کلو، مسمی 130 سے 172 روپے فی درجن اور سنگترہ 140 سے 190 روپے فی درجن، کینو 50 سے 88 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 130 سے 158 روپے فی کلو، خربوزہ کی 52 سے 66 روپے فی کلو قیمتیں رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف اس نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :