اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خورد و نوش کے نرخوں میںکمی

منگل 28 مارچ 2017 16:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ارزاں اور معیاری اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کے اقدامات کے تحت جاری ریٹ لسٹوں میں بعض اشیاء کے نرخوں میں نمایاں اور بعض کی قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے۔ منگل کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو 25 روپے کلو، پیاز 34 روپے کلو، ٹماٹر 150 روپے کلو، ادرک 90 روپے کلو، لہسن دیسی170 روپے کلو، چائنہ لہسن 295 روپے کلو، لیموں 175 روپے کلو، کدو 30 روپے کلو، بینگن 38 روپے کلو، مٹر30 روپے کلو، فراش بین64 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 30 روپے، کھیرا 23 روپے، شملہ مرچ 35 سے 56 روپے کلو، سبز مرچ 86 روپے، گوبھی 22 روپی سی32 روپے، بند گوبھی22 روپے، کریلہ 125 روپے، پالک 14 سے 20 روپے گٹھی، مولی18 روپے، شلجم 22 روپے کلو، ماڑو 34 روپے، شکر قندی 74 روپے، گاجر34 روپے، چکن 192 روپے فی کلو اور انڈی87 روپے فی درجن مقرر کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کالو 95 روپے سی 130روپے، وائٹ سیب 58 روپی سے 90 روپے کلو، چائنہ سیب 142 سے 198، سیب گولڈن 65 سے 100 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 60 سے 100 روپے فی درجن، انڈین کیلا 105 سے 154 روپے فی درجن، امرود 60 سے 92 روپے فی کلو، انار 175 سے 235 روپے فی کلو، کینو 45 سے 80 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 130 سے 158 روپے فی کلو، سٹرابری 265 روپے فی کلو، خربوزہ 48 سے 62 روپے فی کلو رہے۔