تارکین وطن کی مدد سے آزادکشمیر کی صنعتی ترقی کو چار چاند لگ سکتے ہیں‘ صدر چیمبر آف کامرس

منگل 28 مارچ 2017 15:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) صدر آزادکشمیر چمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری چودھری صہیب سعید نے کہاہے کہ میرپور تارکین وطن اور آزادکشمیر کا سب سے بڑا صنعتی شہرہے۔میرپور میں فوم ،پولی پراپلین،موٹرسائیکل ،رکشہ،موبائیل،آٹے ،ماربل کی بڑی صنعتیں کام کر رہی ہیں۔تارکین وطن کی مدد سے آزادکشمیر کی صنعتی ترقی کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔

تارکین وطن کشمیریوں سے صنعتی انقلاب کی امیدیں وابسط ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آزادکشمیر چمبر آف کامرس میں لارڈ مئیر آکسفورڈ محمد الطاف کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطا ب کے دوران کیا۔تقریب سے چمبر کے سنئیر نائب صدر عمر شہزاد ،نائب صدر محمد نواز ریتال کے علاوہ چمبر کے دیگر عہدیدارن نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کی صنعت میں کاروبار کے مواقع موجود ہیں ۔تارکین وطن کے حقوق کا مکمل تحفظ کیاجائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ مئیر آکسفورڈ نے کہاکہ آزادکشمیر میں تعلیم اور صعنتی ترقی کے لیے اور مسئلہ کشمیر کے لیے تارکین وطن اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے۔پاک چائینہ کورڈور سے آزادکشمیر میں روزگار کے بہتر مواقع اور بے ورزگاری کے خاتمے میں مدد حاصل ہوگی۔

تارکین وطن کشمیریوں کی کوشش ہوگی کہ وہ کاروبار کے اس موقع کا فائدہ اُٹھائیںاور لارڈ مئیر آکسفورڈ کے آفس سے آزادکشمیر کے بزنس مین کمیونٹی کو جو بھی سہولیات فراہم ہو سکیں وہ دی جائیں گی۔تقریب میں فیصل منظور،اعجاز دلاور،کمال مصطفی،چودھری سہیل شفیع اوپل،ملک یونس،سردار اشرف،چودھری غلام مرتضی،چودھری ممتاز،اخلاق احمد،چودھری قیوم،چودھری محمد شفیق،میڈم شاہ بانوظفر،راجہ خالد،نصرت شہناز،شازیہ ڈی جی،ظفر نوید کٹھانہ کے علاوہ چمبر کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :