تعلیم جیسی دولت سے نوجوان نسل کو آراستہ کر کے ہم ترقی کر سکتے ہیں ‘ چوہدری نعیم

منگل 28 مارچ 2017 15:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ۔تعلیم جیسی دولت سے نوجوان نسل کو آراستہ کر کے ہم ترقی کر سکتے ہیں ۔آج کے اس نفسانفسی دور میں بھی ایسے پراہیوٹ ادارے موجود ہیں ۔جو کم سے کم فیس وصول کر کے غیریب بچوں کی کفالت کر رہے ہیں ۔

حکومت کو بھی ایسے اداروں کی مکمل سپورٹ کرنا چاہیے ۔تعلیم کی روشنی سے ہم جہالت اور غربت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں ۔نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر اپنی تمام ترتوجہ تعلیم پر دیں اور تعلیم کے ساتھ ورزش اور کھیل بھی انہتائی ضروری ہے ۔جن قوموں نے دنیا میں ترقی کی انہوں نے تعلیم پر سب سے پہلے عبور حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

آج کمپیوٹر اور سائنس کی تعلیم کا دور ہے ۔

اپنی نوجوان نسل کو جدید طرز کی تعلیم دلوانے کے لیے والدین بھی اپنا کردار ادا کریں ۔ماں بچے کی پہلی درسگاہ ہے ۔اساتذاہ اکرام کے ساتھ والدین بھی اپنے بچوں کی تعلیمی نظام پر نظر رکھیں ۔آج کے اس نفسانفسنی دور میں اپنی اولادوں کو اچھی تعلیم دلوانا ہی اُن کے روشن مستقبل کے لیے پہلی کامیابی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی روڈ میں اقرائتربیت الاطفال سکول سسٹم کی سالانہ تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ کسی بھی قوم کے تعلیم یافتہ نوجوان اُس کی ملک کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔چوہدری محمد نعیم ،معروف سیاسی وسماجی رہنما راجہ تسلیم انجم اور دیگر مغزز مہمانوں نے ادارے سے کامیاب اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے ۔پرنسپل ادارہ ہذا خرم شہزاد کے علاوہ ادارہ کے تمام استائذہ اکرام اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد جو وہاں موجود تھی ۔

انہوں نے چوہدری محمد نعیم اور دیگر مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا ۔اس موقع پر پرنسپل ادارہ ہذا خرم شہزاد نے کہا کہ ہم نے پوری محنت اور کوشش کر کے پورا سال بچوں کی تعلیم پر توجہ دی آج جو طالب علم کامیاب ہوئے ہیں میں اُن کو اپنی اور ادارہ ہذا کے تمام سٹاف کی طرف سے دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :