راولاکوٹ میں مصنو عی مہنگائی نہیں‘ پاکستان میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات ہیں‘سیکرٹری پرائس کنٹرو ل کمیٹی

منگل 28 مارچ 2017 15:15

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) سیکرٹری پرائس کنٹرو ل کمیٹی /تحصیلدار راولاکوٹ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ راولاکوٹ میں ہر گز مصنو عی مہنگائی نہیں کی جارہی ہے بلکہ پورے پاکستان میں چکن اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کے اثرات راولاکوٹ میں بھی محسوس ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں کہاگیا کہ جن چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں عوام ان کا استعمال روک دیں ۔پاکستان میں چکن اور ٹماٹر کی قیمتیں کم ہونے پر راولاکوٹ میں بھی قیمتیں کم کر دی جائیں گی اور کسی کو بھی ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر اشیا ء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :