مظفرآبادمیں لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے‘ ترجمان محکمہ برقیات

منگل 28 مارچ 2017 15:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء)مظفرآباد اور گردنواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ با نسبت دیگر اضلاع کے مظفرآبادمیں لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی آگئی ہے محکمہ برقایات صارفین کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے دن رات کوششیں کررہے ہیں صارفین کو بل بروقت ادا کرنیِ چاہئے تاکہ بقایاجات کی وجہ سے کنکشن منقطع ہونے سے بچ سکے بجلی چوروں اورناہندگان کے خلا ف آپریشن شروع ہے جس میں پولیس او ر ضلعی انتظامیہ کامکمل تعاون محکمہ برقیات کا موقف ، تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات کے ترجمان کے مطابق اس وقت آزادکشمیر بھر کے دیگر اضلاع میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہورہی ہے جبکہ مظفرآباد میں بانسبت کافی حد تک کمی آگئی جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا زیادہ تر دارومدار بجلی پر لوڈ پڑنے کے باعث ٹرانسفارمرز ٹرپ ہوجاتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی محکمہ برقیات دِ ن رات صارفین کو بجلی بحالی کی کوششیں میں مصروف ہیں انھوں نے کہا کہ صارفین کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ اپنے ذمے بقایاجات فوری طور پر ادا کریںتاکہ کنکشن منقطع ہونے سے بچ سکے جبکہ دارلحکومت مظفرآباد کے دیگر علاقوں میں بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف آپریشن شروع ہے جس میں باقاعدہ مقامی پولیس او ر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کاروائیاں ہورہی ہیں بجلی چوری میں محکمہ برقیات کا کوئی بھی اہلکار ملوث ہوا تو اس کے خلاف کاراوائی ہوگی ۔