کوٹلی‘ حضرت باجی میاںمحمدجمعاں صاحب ؒ کاسالانہ عرس،وزراء ،ممبران اسمبلی‘ علماء کرام سمیت ہزاروںزائرین کی شرکت

منگل 28 مارچ 2017 15:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء)حضرت باجی میاںمحمدجمعاں صاحب ؒ کاسالانہ عرس مبارک،وزراء ،ممبران اسمبلی سمیت علماء کرام اورہزاروںزائرین کی شرکت،عرس بڑالی بیٹھک کے مقام پرہوا جس کی صدارت حافظ باجی عبدالرحمن نے کی۔دعامفتی کشمیرمولانامحمدحسین چشتی اورباجی میاںگلام قاسم صاحب نے کروائی اس موقع پرہزاروںزائرین میںلنگربھی تقسیم کیاگیاعرس کاانعقاد زیرنگرانی صاحبزادگان باجی میاںعبدالغفور،باجی میاںعبدالرئوف،حافظ باجی میاںعبدالرحمن کیاگیا،عرس تقریب میںوزراء حکومت وزیرمال سردارفاروق سکندر،وزیرمواصلات چوہدری محمدعزیز،سابق وزیرخوراک جاویدبڈھانوی، سردارنوازخان،ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین،سابق ایڈمنسٹریٹرقیوم قمر،مفتی کشمیرمولانا محمدحسین چشتی،مولاناعبدالرزاق چشتی،شفیق کلماروی،ایازصدیقی،علامہ عبدالعزیز،امجدعلی نعیمی، میاںغلام ربانی،تحصیلدارایوب چوہدری،آفیسرمحکمہ خوراک راجہ مالک مجاہد،محفوظ چیچی،ایکسین فاروق گورسی،طفیل گوہر،راجہ شوکت بڑالوی،منظربشیر،راجہ کاشف سمیت دیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنعت خوانی وقرآن خوانی بھی کی گئی۔عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حضرت باجی میاںالف دین ؒ والی کشمیر نے ریاست جموںکشمیرکے اندراسلام کی تبلیغ کے لیے اپنے آپ کووقف رکھاوالی کشمیرجناب باجی میاںالف دین ؒ کے صاحبزادگان نے بھی روحانیت اورتبلیغ کاسلسلہ جاری رکھاہواہے حضرت باجی جمعاں ؒ کاروضہ مبارک بانڈی پورہ مقبوضہ کشمیرمیںہے جہاںآج بھی ہروقت ہزاروںمریدین روضہ پرمناجات اوردعائیںمانگتے ہیں باجی میاںجمعاں صاحب ؒ شریعت،طریقت وروحانیت پسندبزرگ ہستی تھے باجی صاحب ؒ کے سلسلہ کوصاحبزادگان اورسجادہ نشینوںنے جاری رکھاہواہے اولیاء کرام کے آستانے روحانیت کے مزارہیںجہاںسے لوگوںکوفیض ملتاہے اورآستانوںسے دین اورروحانیت اورشریعت کادرس ملتاہے۔