برطانیہ پاکستان اور آزادکشمیر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھرپور تعاون کررہا ہے‘ لارڈ میئر آکسفورڈ الطاف خان

منگل 28 مارچ 2017 15:05

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) لارڈ میئر آف آکسفورڈ (لندن )محمد الطاف خان نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان اور آزادکشمیر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھرپور تعاون اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے دہشت گردی کے واقعہ کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ۔برطانیہ ایک جمہوری اور فلاحی ریاست ہے جہاں تمام مذاہب اور ہر خطے سے وہاں آنے والوں کیساتھ برابری کی بنیاد پر یکساں سلوک کیا جاتا ہے جبکہ وہاں سب کے لیے ترقی کے یکساں مواقع ہیں ۔

آزادکشمیر اور برطانیہ میں بہت سی قدریں مشترک ہیں برطانیہ میں مقیم تقریباً 8لاکھ باشندوں کا تعلق آزادکشمیر سے ہے یہاں آ کر محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے ایک گھر سے دوسرے گھر میں آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیر پریس کلب کے وزٹ کے دوران صحافیوں سے انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر قدرتی حسن و معدنیات سے مالا مال ایک انتہائی پر امن خطہ ہے یہاں کے لوگ انتہائی انسان دوست ،مہمان نواز ،سادہ لوح اور محنتی ہیں اگر یہاں کے باسیوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتر مواقع میسر آئیں تو اپنی خداد اد صلاحیتوں سے دنیا بھر میں اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔

نائب صدر KPCمحمد آصف راٹھوعی نے اس موقع پر انہیں گفٹ پیش کیا ۔لارڈ میئر محمد الطاف خان نے اساتذہ ،طلبا و طالبات اور صحافیوں سمیت زندگی کے دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقات کے وفود کے تبادلہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اطراف سے وفود کے تبادلہ سے برطانیہ اور آزادکشمیر کے لوگوں کو مزید قریب لانے اور ان کے تجربات سے زندگی کے کئی شعبوں میں ترقی کے سنہری مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں دریں اثنا لارڈ میئر محمد الطاف خان کی قیادت میں جب وفد پہنچا تو ان کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :