گلگت بلتستان کو کسی صورت صوبہ بننے نہیں دیں گے‘ صوبہ بنانے کے بجائے اختیارات دیئے جائیں ‘ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے جنوبی ایشیاء کے امن کو شدیدخطرات لاحق

سابق وزیراعظم وصدرمسلم کانفرنس آزادکشمیر سردارعتیق احمدخان کا مدینہ منورہ میں تقریب سے خطاب

منگل 28 مارچ 2017 15:05

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) سابق وزیراعظم وصدرمسلم کانفرنس آزادکشمیر سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو کسی صورت صوبہ بننے نہیں دیں گئے میاں نوازشریف ایسے اقدام نہ کریں جس سے کشمیریوں کی دل آزاری نہ ہو گلگت بلتستان جموں کشمیر کا حصہ ہے ان کو صوبہ بنانے کے بجائے اختیارات دیئے جائیں مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے پوری دنیا باالخصوص جنوبی ایشیاء کے امن کو شدیدخطرات لاحق ہیں عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے ھل کے لیئے اپناموثراورجاندارکرداراداکرئے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر کاز کو شدیدنقصان پہنچے گا آزادکشمیر حکومت شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے بجائے ٹھوس موقف اختیار کرئے تو ہم بھی ان کا ساتھ دیں گئے ان خیالات کا اظہارسابق وزیراعظم وصدرمسلم کانفرنس آزادکشمیر سردارعتیق احمدخان نے مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنماء سیدظہور ہمدانی کی طرف سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق وزیراعظم وصدرمسلم کانفرنس آزادکشمیر سردارعتیق احمدخان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر میں مکمل ناکام ہوچکی ہے مسلم لیگ(ن)کے کارکنان نے اپنی حکومت ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو اپوزیشن سے بدتر تصور کررہے ہیں سیاسی کارکنوں کو سہانے خواب دکھا کر مسلم لیگ(ن)میں شامل کیا گیا اور مسلم کانفرنس کو کمزور کیا گیا مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کا مقصد تحریک آزادی کو کمزورکرنا ہے ۔