پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کاانعقاد

منگل 28 مارچ 2017 14:47

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے حوالے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ،پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی اورپاکستان پروانشنل سروسزاکیڈمی پشاورمیں خصوصی تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں تینوں اداروںکے ملازمین اوران بچوں نے شرکت کی۔ اکیڈمی آڈیٹوریم میں تقریب کاآغاز قومی ترانے سے ہوا،تقریب کی صدارت نگہت مہروز چشتی نے کی۔

(جاری ہے)

اکیڈمی کے بچوں اوربچیوںنے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا،جس میں قرات، نعت خوانی ،ملی نغمے اورفینسی ڈریس کے مقابلے شامل ہیں۔آخرمیں نگہت مہروز چشتی نے بچوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اوراپنے خطاب میں دوقومی نظریہ اور23مارچ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پرزوردیاکہ ہمیں اس ملک کی حفاظت اورقدرکرنی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کم وسائل رکھتے ہوئے معرض وجود میںآیا تاہم آج ایٹمی طاقت بن چکاہے۔

متعلقہ عنوان :