پیرس میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے چینیوں کا زبردست مظاہرہ

مظاہرین گھر میں ایک چینی کے قتل پر پولیس کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے فرانسیسی حکومت تحقیقات کر کے حقائق جلد منظر عام پر لائے ، چینی سفارتخانہ کا مطالبہ

منگل 28 مارچ 2017 14:42

پیرس میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے چینیوں کا زبردست مظاہرہ
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) پیرس میں مقیم چینیوں کی بڑی تعداد نے گذشتہ روز یہاں ایک چینی کے قتل کیخلاف تھانے کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس چینی کو پولیس نے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا ، پولیس کا موقف ہے کہ وہ تصادم میں مارا گیا ، فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑکی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کی جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا ، یہ مظاہرہ ایرک سٹریٹ نے پولیس سٹیشن کے سامنے کیا گیا ،مظاہرین تشدد نامنظور اور کیا یہی مساوات ہے ،مظاہرین نے مختلف پلے کارڈ اور بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر چینی اور فرانسیسی زبانوں میں نعرے لکھے ہوئے تھے ، بعض مظاہرین قاتل، قاتل کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

مقتول کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو پانچ بچوں کا باپ ہے اور دس سال سے یہاں رہ رہا تھا وہ پولیس پر کیسے حملہ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا فرانس میں چینی سفارتخانے نے فرانسیسی حکومت سے کہا ہے کہ وہ واقعہ کے بارے میں حقائق منظر عام پر لائے ، پولیس حکام نے چینی سفارتخانے سے رابطہ کر کے بتایا کہ پولیس پیرس میں ایک چینی کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں جو بھی حقائق ہوں گے اس سے چینی سفارتخانے کو آگاہ کر دیا جائے گا ، ادھر چینی سفارتخانے نے مقتول کی فیملی سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :