پانی کے عالمی دن کے حوالے سے واساکے تعاون سے ریلی کا اہتمام

منگل 28 مارچ 2017 14:42

پانی کے عالمی دن کے حوالے سے واساکے تعاون سے ریلی کا اہتمام
لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پانی کے عالمی دن کے حوالے سے سماجی تنظیم ہینڈ ز کے زیر اہتمام واٹراینڈ سیوریج اتھارٹی (واسا)کے تعاون سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں سماجی رہنماؤں، سول سو سائٹی، میڈیا اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس ریلی کا مقصد پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو منیجر ہینڈز عامر نسیم نے کہا کہ پانی قدر ت کا عظیم تحفہ ہے، اس کی حفاظت کیجئے،انہوں نے کہا کہ ہر سال پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد پانی کی موجودہ صورتحال اور پانی کی کمی سے ہونے والی مشکلات کا سدباب کرنا ہے، پانی ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہمیں سرکاری اور عوامی آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہینڈز کے منیجر رضوان حیدر اور مس فرحانہ اقبال نے بھی ریلی کے شرکاء سے خطا ب کیا۔

متعلقہ عنوان :