کابل میں امریکن یونیورسٹی 7 ماہ بعد دوبارہ کھل گئی

منگل 28 مارچ 2017 14:29

کابل میں امریکن یونیورسٹی 7 ماہ بعد دوبارہ کھل گئی
واشنگٹں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکن یونیورسٹی آف افغانستان 7 ماہ بعد دوبارہ کھل گئی۔’دی امریکن یونیورسٹی آف افغانستان‘ میں پڑھانے والوں میں افغان اور غیر ملکی اساتذہ شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے قائم مقام صدر ڈیوڈ سیڈنی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کے لیے ہم اپنے وعدے کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اٴْنھوں نے کہا کہ یونیورسٹی اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے،گزشتہ سال ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اگست 2016ء میں اس یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :